ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں نوجوان اپنا تعمیری کردار ادا کرسکتے ہیں, وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بحیثیت قوم دہشتگردی کے خطرے کا جرئت سے مقابلہ کیا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دیں۔

پاکستان نیشنل یوتھ کنونشن 2024 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو نوجوانوں کی شرکت اور حمایت کے بغیر جیتنا ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں نوجوان اپنا بھرپور تعمیری کردار ادا کرسکتے ہیں۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ نوجوان دشمنوں کے پھیلائے ہوئے پراپیگنڈہ کو مسترد کرکے ریاست کی طرف سے فراہم کردہ مستند معلومات پر انحصار کریں۔وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج کے کردار کو سراہتے ہیں، ہم سب کو دشمن کے مذموم پروپیگنڈہ کو مسترد کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں