جہانگیر ترین

اگلے 5 سال پاکستان میں ریکارڈ ترقی کے ہوں گے، جہانگیر ترین

لودھراں (نمائندہ خصوصی)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگلے 5 سال پاکستان میں ریکارڈ ترقی کے ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کی ڈسپنسری میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ کا ہونا لودھراں کے لیے انتہائی اہم ہے، لودھراں میں چیمبر آف کامرس بنائیں انڈسٹریل اسٹیٹ بنانا میرا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کوتاہی ہے مجھے پہلے انڈسٹریل اسٹیٹ کا خیال کیوں نہیں آیا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ لودھراں میں 16 ایکڑ زمین پر ایک ارب کی لاگت سے یونیورسٹی بنا رہے ہیں، یونیورسٹی میں لودھراں کے طلبا کو کمپیوٹر اور انجینئرنگ کی تعلیم دی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ لودھراں سے تھانے کچہری کی سیاست کو ختم کرنا ہے، پاکستان کی ترقی دیکھ کر لوگ کہیں گے کہ ہم نے صحیح لوگوں کو ووٹ دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں