لاہور ہائیکورٹ

تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو ارسال

لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ میں تاحیات نااہلی کی مدت کو 5سال کرنے کے خلاف درخواست متعلقہ بنچ میں سماعت کے لئے چیف جسٹس کو ارسال کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد حسین چٹھہ نے شہری شبیر اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت موقف اپنایا کہ جسٹس شاہد بلال حسن اسی نوعیت کے کیسز سن رہے ہیں، کیس متعلقہ بنچ کے سامنے سماعت کیلئے بھجوایا جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست متعلقہ بنچ میں مقرر کرنے کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں