یمنیٰ زیدی

دونوں فاصلہ رکھیں ، یمنیٰ زیدی کیلئے عاصم رضا کا ‘بوسہ’ وائرل

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کے نامور فلم اور ٹی وی کمرشل کے ڈائریکٹرو پروڈیوسر عاصم رضا کو پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ بے تکلف ہونا مہنگا پڑگیا۔

سوشل میڈیا پر عاصم رضا اور یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو یمنیٰ زیدی کی فلم ‘نایاب’ کے پریمیئر کی ہے جس میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔ویڈیو میں عاصم رضا کو نامناسب انداز میں یمنیٰ زیدی کے ساتھ بے تکلف ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عاصم رضا یمنیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے ہاتھ ملاتے ہیں اور گلے ملتے ہوئے انہیں بوسہ بھی دیتے ہیں۔یمنیٰ اور عاصم کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بالکل نہ بھایا، ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے دونوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف یمنیٰ زیدی سے خاصا ناخوش دِکھائی دے رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘مرد حضرات کو موقع چاہئے بس گلے لگنے کا۔ایک صارف نے اس ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘دونوں کو فاصلہ رکھنا چاہئے۔ایک صارف نے دونوں کو تنقید کی زد میں لے لیا۔یمنیٰ زیدی اور پاکستانی اداکار اْسامہ خان کی فلم ‘نایاب’ گزشتہ روز ریلیز کی گئی تھی، دونوں اداکاروں نے اس فلم سے اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں