اْسامہ خان

مایا علی ابھی بھی سِنگل ہیں ، اْسامہ خان نے اپنی خواہش بتادی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان اداکار اْسامہ خان نے اپنی پسندیدہ اداکاراؤں سے متعلق ایک انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اْسامہ خان نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ۔ شو میں اسامہ خان نے مایا علی اور ماہرہ خان کی بطور اداکارہ تعریف بھی کی۔میزبان کی جانب سے پسندیدہ اداکارہ کے سوال پر اْسامہ خان نے کہا کہ ‘پاکستانی سیلیبریٹیز میں مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں۔

مایا علی کو تو اب معلوم ہی ہوچکا ہے کیونکہ میں اتنی دفعہ کہہ بھی چکا ہوں شوز میں۔ لیکن مجھے دونوں اداکارائیں ہی پسند ہیں۔شو کے میزبان نے جب اْسامہ خان سے اداکارہ سے پسندیدگی کے اظہار سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ‘اگر اظہار کرنے کی بات ہے تو میں مایا علی کا انتخاب کروں گا کیونکہ وہ ابھی بھی سنگل ہیں۔

پاکستانی فلم ‘نایاب’ سے ڈیبیو کرنے والے اْسامہ خان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار ہیں۔ انہوں نے ‘سانوری’ ڈرامے سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔گزشتہ ہفتے اْسامہ خان کی فلم ‘نایاب’ سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی، فلم میں اداکار نے اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ساتھ اداکاری کے جوہر دِکھائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں