موڈیز

اسرائیلی کریڈٹ ریٹنگ گرگئی، موڈیز

غزہ(گلف آن لائن)امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیزکی جاری کردہ رپورٹ میں اسرائیلی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی آگئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کا سبب غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کو بتایا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ رپورٹ غزہ جنگ کے چار ماہ مکمل ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے باعث آئی ہے۔

جنگ کے باعث اسرائیل کی معاشی و سیاسی صورتحال میں عدم استحکام کا سامنا ہے۔موڈیزکا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس سیکورٹی کی بحالی و مضبوطی سے متعلق کوئی پلان نہیں ہے۔ سیکورٹی کا کمزور ہونا سماجی خطرات سے دوچار کرتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ توقع کی جارہی ہے کہ اسرائیلی قرضوں کا بوجھ جنگ کے آغاز سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں