سرفراز احمد

پی سی بی کے نئے چیئرمین سے بہت توقعات ہیں، سرفراز احمد

کراچی(گلف آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین سے بہت ساری توقعات ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل فارمیٹ اور ہمیں قومی کپتان کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، پی ایس ایل 9 میں اچھی کارکردگی کی توقع ہے،گزشتہ سال کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی پرفارمنس اچھی نہیں تھی،اس بار اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

کوئٹہ گلیڈییٹر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے کہا کہ لیگ میں فاسٹ بولر سہیل خان کی صلاحیتوں سے فاٸدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے،ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل فارمیٹ ہے کیونکہ اُس سے بہت سیکھنے کو ملتا ہے، ٹیم منجمنٹ بہتر سمجھتی ہے اس حوالے سے تیاری کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کپتان کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے۔ سرفراز احمد نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب میں اچھا کام کیا ہے،امید ہے کہ محسن نقوی بورڈ میں بھی اچھا کام کریں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستانی بولرز ٹی 20کرکٹ زیادہ کھیل رہے جس میں بال کی لینتھ الگ ہوتی ہے،اگر آپ بال سوٸنگ نہیں کرتے تو آپ کو وکٹ نہیں ملے گی، دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کے خلاف میزبان بولرز نے بہترین بولنگ کی،ہمیں اندازہ ہوا کہ ہمارے بولرزمیں کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نوجوان فاسٹ بولرنسیم شاہ کی بہت زیادہ کمی محسوس کرے گی جبکہ تجربہ کارمحمد عامر کی شمولیت کوئٹہ گلیڈی ایٹر لیے بہت اچھی ہے،عامر نے گزشتہ برسوں میں بہت اچھا بولنگ کی، عامر کے تجربے سے ہمیں بہت فاٸدہ ہوگا۔

سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ عالمی انڈر 19 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کےکرکٹرز نے بہت جان لگاٸی اور بہت اچھا کھیل پیش کیا، ان کو گروم کرنے کے لیے جونیئرز سیریز کا انعقاد ہونا چاہیے۔

ملک چھوڑ کے برطانیہ منتقل ہونے کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ ’یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ میں ہر سال برطانیہ جاتا ہوں۔ جتنی کرکٹ باقی ہے کھیلوں گا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں