حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کیخلاف درخواست خارج

لاہور ( نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے خلاف درخواست خارج کر دی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے (ن) لیگی رہنما حمزہ شہباز کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیابی کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار محمدخان مدنی کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجھے 1100ووٹوں سے شکست دلوائی گئی ہے ، فارم 45 کے مطابق میں جیت چکا تھا۔

محمد خان مدنی نے استدعا کی کہ فارم 47میں حمزہ شہباز کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے ، عدالت فارم 45کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔تاہم جسٹس علی باقر نجفی نے محمد خان مدنی کی درخواست خارج کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں