ڈیوڈ کیمرون

فنڈ لینے کے لیے اونروا پہلے گارنٹی دے،برطانیہ

لندن(گلف آن لائن)برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے قائم کیے گئے اقوام متحدہ کے ادارے ‘اونروا’ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے فنڈز لینے کے لیے یہ ضمانت دینا ہو گی کہ اس کے کارکن اسرائیل کے خلاف حملے کرنے کے رجحان نہیں رکھتے ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیمرون نے یہ بات کہی ۔ ڈیوڈ کیمرون اسی بارے میں رپورٹرز کے سوالات کا سامنا کر رہے تھے۔ انہوں نے 12 کارکنوں پر لگے الزامات کے بعد تحقیقات سے پہلے ہی فنڈز روکنے کا جواز پیش کیا اور اب اونروا سے ضمانت مانگی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں