ی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچز کے شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل شیڈول کے مطابق لیگ کے آخری میچز رمضان المبارک کے دوران ہوں گے، ممکنہ طور پر پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 10 یا 11 مارچ سے ہوگا اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رمضان المبارک کے دوران پی ایس ایل میچوں کے وقت کا بھی اعلان کیا ہے۔

رمضان المبارک میں پی ایس ایل کے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے تاکہ کرکٹرز سمیت شائقین نماز ادا کر کے اسٹیڈیم کا رْخ کرسکیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں