پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی :رولنمبر سلپس جاری

لاہور ( گلف آن لائن)پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سپلیمنٹری امتحانات2023ء کیلئے رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں جو پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkسے ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

جبکہ بی ایس کمپیوٹر سائنس تھرڈ اور فورتھ ایئر، بی ایف اے(پینٹنگ) اور بی ایس ہوم اکنامکس سالانہ امتحانات 2023ء کیلئے بھی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں جو متعلقہ امیدواران اپنے کالجز سے حاصل کر سکتے ہیں ۔ امتحانات 22 فروری 2024 ء سے شروع ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں