اسامہ میر

پی ایس ایل میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اسامہ میر

ملتان(گلف آن لائن)پاکستان کے اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں موقع ملا ہے کچھ نیا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

ایک انٹرویو میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی اسامہ میر نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد خاصی تنقید ہوئی، اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو مثبت انداز میں لیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جو غلط کیا اس کو میں خود ٹھیک کروں گا اور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، غلطیاں درست کرنے کا سب سے بڑا جج میں خود ہوں، خراب پرفارمنس کو ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہتا۔

اسامہ میر نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف ملتان سلطانز کی بولنگ یونٹ نے اچھا پرفارم کیا، شعیب ملک اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں، ان کے خلاف بولنگ کی اور وکٹ بھی لی۔ملتان سلطانز کے کھلاڑی نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بھی اچھی بولنگ کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا، کسی ایک کھلاڑی کو ہدف نہیں بنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں