مائیک ہیسن

گیم آخری بال تک لے گئے بدقسمتی سے جیت نہ سکے، یونائیٹڈ کوچ

ملتان (گلف آن لائن )اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہاہے کہ کنڈیشن ٹف تھی شروع میں بیٹرز کو پریشانی ہوئی، ہم گیم کو آخری بال تک لے گئے بدقسمتی سے جیت نہیں سکے۔

میڈیا سے گفتگومیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ بد قسمتی سے شروع میں وکٹ نہیں لے سکے۔مائیک ہیسن نے کہا کہ سلطانز کے کپتان رضوان کا پہلی ہی بال پر کیچ ڈراپ ہونا بھی اہم مومنٹ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا آخری مومنٹ میں 18 رنز کا اوور بھی مہنگا پڑا۔مائیک ہیسن نے کہا کہ جارڈن کوکس اور سلمان آغا کی پارٹنرشپ نے ٹارگٹ کو سیٹ کیا تھا، ان کی بدولت ہماری گیم میں واپسی ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں