اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

لاہور( گلف آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار2024 میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ پروگرامز کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 5مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ جاری طلبا ء اگلے سمسٹر کی کورس انرولمنٹ بذریعہ سی ایم ایس آن لائن لیٹ فیس چارجز کے ساتھ20مارچ تک جمع کر وا سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں فیز2میں بی اے، بی ایڈ اور بی ایس پروگرامز کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہو جائیں گے۔ مزید معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ یا ریجنل آفس لاہورکے فون نمبر04299333578 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں