اشرف بھٹی

بطور وزیر اعلی مریم نواز نے قابل عمل ترجیحات کا خاکہ پیش کیا ہے ‘ اشرف بھٹی

لاہور( گلف آن لائن) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے مریم نواز شریف کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے عوام اور صوبے کی ترقی کیلئے ان کی ترجیحات کا بھی خیر مقدم کیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور سرخ فیتے کے خاتمے کیلئے ون ونڈو منصوبے کا اعلان خوش آئند ہے ، اگر حکومت عوام کو سولر پینل کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کرتی ہے تو اس میں چھوٹے تاجروں کو بھی قرض دینے کی سہولت میں شامل کیا جانا چاہیے جو اس وقت بجلی اور گیس کے بھاری بلوں کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی ترقی پاکستان کو استحکام ، غربت کے خاتمے اور انفراسٹرکچر کی ترقی میں عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے میں مدد دے گی۔ مریم نواز نے جن ترجیحات کا اعلان کیا ہے اس سے واضح ہے کہ ان کاعوام کی نبض پر ہاتھ ہے ، انہوں نے بطور وزیر اعلی قابل عمل ترجیحات کا خاکہ پیش کیا ہے جسے تاجر برادری سراہتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں