آصف زرداری

صدارتی انتخاب: الیکشن کمیشن کا امیدواروں کونوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اسلام آباد)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب کے لیے امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے مشاورت،

حکومتی اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں