پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی کتب میلے میں ایک لاکھ 45 ہزار کتابیں فروخت ہوئیں

لاہور( گلف آن لائن)پنجاب یونیورسٹی میں تین روزہ کتب میلے میں ایک لاکھ 45 ہزار کتابیں فروخت ہوئیں۔بیان میں وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ موجودہ دور میں کتابوں کی ریکارڈ فروخت سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کتابوں سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کتابوں کی ریکارڈ فروخت ثابت کرتی ہے کہ لوگوں کو ایسے مواقع فراہم کرنا کتنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم کی ترقی ممکن نہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی بک فیئر میں پبلشرز نے 50 فیصد سے زائد ڈسکائونٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رواداری کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لیے کتاب کلچر کا فروغ ضروری ہے۔ڈاکٹر خالد محمود نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے زیر اہتمام کتاب میلہ اب باقاعدگی سے منعقد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں