محسن نقوی

لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 شہید جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ میر علی میں شہادت کا بلندرتبہ پانے والے لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی، کیپٹن محمد احمد بدر سمیت 7 جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں، پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جری سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اپنے قیمتی لہو سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاریخ رقم کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کی لازوال قربانیاں نا قابل فراموش ہیں، شہداء ہمارا فخر ہیں اور شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں