ہمیں بھیک نہیں چاہیے، وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں، علی امین گنڈاپور

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمیں بھیک نہیں چاہیے، وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے کے حقوق سے وفاق انکار نہیں کرسکتا، قومیں قرضوں سے نہیں بنتیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن و امان میری پہلی ترجیح ہے، صحت کارڈ کا دوبارہ اجراء کردیا گیا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مہنگائی پر کنٹرول کرنا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں