ڈونلڈ ٹرمپ

صدرنہ بنا تو خونریزی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کردیا

واشنگٹن(گلف آن لائن)بطور ممکنہ ریپبلکن نامزد امیدوار اپنی پوزیشن حاصل کرنے کے چند دن بعد سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ دی ہے کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں منتخب نہیں ہوئے تو خون ریزی ہوگی،

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نومبر کے صدارتی انتخابات امریکی ہسٹری کی سب سے اہم تاریخ ہو گی، ساتھ ہی انہوں نے وائٹ ہائوس کے لیے اپنی مہم کو ملک کے لیے ایک اہم موڑ بھی قرار دیا۔ ونڈالیا اوہائیو میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 نومبر کی تاریخ کو یاد رکھیں، مجھے یقین ہے کہ یہ ہمارے ملک کی سب سے اہم تاریخ ہونے جا رہی ہے۔

میکسیکو میں گاڑیاں بنا کر امریکیوں کو فروخت کرنے کے چینی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر میں منتخب ہو گیا تو وہ ان کاروں کو فروخت کرنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں منتخب نہیں ہوا تو یہ (آٹو انڈسٹری) سب کے لیے خونریز ثابت ہو گا، اور یہ تو کم سے کم ہے، یہ پورے ملک کے لیے خونریز ثابت ہوگا لیکن وہ (چینی) ان گاڑیوں کو فروخت نہیں کرسکیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن نے لاکھوں تارکین وطن کو ورک پرمٹ دے کر بار بار افریقی نژاد امریکی ووٹروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ اس سے افریقی نژاد امریکیوں اور ہسپانوی امریکیوں کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں