دہشتگرد ملکی معیشت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ان کا خاتمہ ناگزیر ہے: مراد علی شاہ

کراچی(نمائندہ خصوصی ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شانگلہ میں چینی قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینیوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کسی کو ملک کا امن خراب کرنے نہیں دیں گے، چین اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان بہت سے ترقیاتی منصوبوں میں بطور پارٹنرز ہیں، دہشتگرد ملک کی معیشت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں