چینی صدر

چین اور ہالینڈ کے تعلقات میں مسلسل اور تیزی سے ترقی ہوئی ہے، چینی صدر

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں چین کے ورک وزٹ پر آئے ہوئے   ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے سے ملاقات کی۔بدھ کے روز  شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور ہالینڈ کے تعلقات میں مسلسل اور تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید گہرا ہوا ہے۔ چین  ہالینڈ کے ساتھ ہر سطح پر تبادلوں کو برقرار رکھنے اور چین اور ہالینڈ کے درمیان کھلی اور عملی جامع تعاون کی شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی  تکنیکی رکاوٹیں پیدا کرنا اور صنعتی و  سپلائی چین کو تقسیم کرنا صرف تقسیم اور تصادم کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ جائز ترقی کا حق   چینی عوام کو بھی حاصل ہے اور کوئی طاقت چین کی سائنسی اور تکنیکی ترقی  کو روک نہیں سکتی۔ صدر شی نے کہا کہ چین یورپ کو ایک اہم قطب اور کثیر قطبی دنیا میں شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔ امید ہے کہ ہالینڈ، چین اور یورپی یونین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم  اور تعمیری تعلقات  کے  فروغ  میں  فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

مارک  روٹے نے کہا کہ دونوں ممالک نے   تعلقات کی عمدہ ترقی کو برقرار رکھا ہے ، اور دوطرفہ تعاون  کی  زبردست صلاحیت اور امکانات  دیکھنے میں آئے  ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ہالینڈ ،چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور چین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو گہرا کرنے اور جی 20 سمیت کثیر الجہتی مواقع اور بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر مواصلات اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں