ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی

لاہور (نمائندہ خصوصی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کی سینئر رہنماڈاکٹر یاسمین راشد کی پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو شیر پا ئوپل پر اشتعال انگیز تقاریر، جلا ئوگھیرا ئواور مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ کو جلانے سمیت ڈاکٹر یاسمین راشد کی پانچ مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے فریقین وکلا ء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔

اسابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے وکلا ء کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔تھانہ سرور روڈ نے رہنما پی ٹی آئی پر شیر پا ئوپل پر اشتعال انگیز تقریر اور جلا ئوگھیرا ئوکا مقدمہ درج کر رکھا ہے، ماڈل ٹایون میں مسلم لیگ (ن) کا سیکرٹریٹ جلانے کے الزام میںجبکہ تھانہ گلبرگ میںعسکری ٹاور جلائوگھیرا ئوکا مقدمہ درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں