الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیئے

پشاور (نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا یعنی سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے قومی، پنجاب، اور سندھ اسمبلی میں پولنگ جاری ہوئی جبکہ خیبرپختونخوا میں صورتحال اگر مگر کا شکار تھی ،

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی ۔ انتخابات ملتوی کروانے کی درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرائی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، لہذا الیکشن ملتوی کیا جائے۔الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں