صبا فیصل

نہیں چاہتی کہ مجھے آنٹی یا آپا کہا جائے،صبا فیصل

کراچی (نمائندہ‌خصوصی) سینئر اداکارہ صبا فیصل لوگوں کی جانب سے خود کو آنٹی کہنے سے پریشان ہوگئیں۔ صبا فیصل نے حال ہی میں نجی انٹرویو پروگرام میں شرکت کی اور اپنی پروفیشنل و نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

شو میں انہوں نے ان اداکاروں اور دوستوں کے بارے میں بات کی جو جوان ہونے کا ڈرامہ کرتے ہیں اور دوسروں کو آنٹی یا آپا کہتے ہیں۔انہوں نے کہا میں نہیں چاہتی کہ مجھے آنٹی کہا جائے، آج کل میڈیا بیانات کی غلط تشریح کرتا ہے، بات کچھ ہوتی ہے اور اسے کچھ بنا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مجھ سے پوچھا کہ کیا مجھے پروپوزل ملتے ہیں تو میں نے جواب دیا کہ مجھے اب بھی نوجوان لڑکوں کے پیغامات آتے ہیں۔ اس بیان کا انتہائی غلط پوائنٹ نکالا گیا اور اسے ہر جگہ شیئر کیا گیا، لوگوں نے اس پر بہت باتیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں