اسرائیلی وزیر گانٹز

اسرائیلی وزیر گانٹز کا قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ

تل ابیب(گلف آن لائن)اسرائیل کی دفاعی کابینہ کے رکن اور پورٹ فولیو کے بغیر وزیر بینی گانٹز نے ستمبر میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کو غزہ میں جنگ کی وجہ سے اندرون اور بیرون ملک دبا ئوکا سامنا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بینی گانٹز نے ایک ٹیلی ویژن پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیں جنگ کو شروع ہوئے ایک سال مکمل ہونے سے قبل ستمبر میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ پر اتفاق کرلینا چاہیے۔ ایسی تاریخ طے کرنے سے ہمیں فوجی کوششوں کو جاری رکھنے کی اجازت ملے گی۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اسرائیل کے شہریوں کو یہ اشارہ دیں کہ ہم اپنے اوپر ان کے اعتماد کی تجدید کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں