ایٹمی پاکستان معاشی قوت بھی بن کر ابھرے گا ،حمزہ شہباز

لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایٹمی پاکستان معاشی قوت بھی بن کر ابھرے گا۔

اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ماہ صیام ہمیں صبر کا سبق دیتا ہے، ہرپاکستانی یہ چاہتا ہے کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو، ن لیگ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے ،معاشی قوت بن کر بھی ابھرے، سیاست عہدوں سے نہیں کی جاتی، خدمت کا نام ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھاکہ میری نظریں پنجاب پر نہیں آسمان کی طرف ہے، میں پارٹی کاکارکن ہوں،پاکستان کی خدمت کروں گا، آنے والے دنوں اور ہفتوں میں عوام اچھی کارکردگی دیکھیں گے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات پر تشویش ہے، دشمن کے خواب چکنا چور ہوں گے، سرحدوں پر عوام کی حفاظت کرنے والے جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، قوم جیتے گی اور دہشتگردی ہارے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طاقت ایک ہی ذات کے ہاتھ میں ہے وہ اللہ کی ذات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں