عالمی ادارہ صحت

غزہ کا سب سے بڑا ہسپتال انسانی قبروں کا مرکز بن کر رہ گیا، عالمی ادارہ صحت

مقبوضہ غزہ(گلف آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاپر اسرائیلی فوج کے دوسرے بڑے اور طویل تر حملے کے بعد کہا ہے کہ الشفا ہسپتال انسانی قبروں کا مرکز بن کر رہ گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جہاں پر اسرائیلی فوج نے دو ہفتے تک مکمل جنگی آپریشن جاری رکھا۔ ہسپتال کے اندر اور باہر اسرائیلی فوج تعینات رہی اور ہسپتال کی عمارت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے بیان کے مطابق 25 مارچ سے کی جانے والی مسلسل کوششوں کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ایک مشن کی الشفا ہسپتال تک رسائی ممکن ہو سکی ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ الشفا جو کبھی غزہ کے شعبہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا تھا۔ بڑے پیمانے پر تباہی کا نشانہ بنا ہے۔ اسرائیلی فوج کے تازہ محاصرے کے بعد الشفا سہپتال انسانی قبروں کا مرکز بن گیا ہے۔

اذانو نے مزید لکھا ‘ہسپتال کی زیادہ تر عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔ یہاں تک کہ مختصر مدت میں ہسپتال کی کم سے کم فعالیت کو بحال کرنا ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں