آئمہ بیگ

آئمہ بیگ کا مداحوں کیلئے عید سے قبل عیدی کا اعلان

لاہور (گلف آن لائن) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو عید سے پہلے عیدی دے دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے نئی پوسٹ شیئر کرکے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔مذکورہ انسٹاگرام کی نئی پوسٹ میں آئمہ بیگ نے عیدالفطر کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آئمہ بیگ نے مختصر ویڈیو کلپ انسٹاپوسٹ و انسٹااسٹوری میں شیئر کیا ہے جس کے مطابق نیا گانا لانگ ٹائم 11 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے اس سے قبل اس گانے کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے لکھا تھا کہ یہ گانا تیار ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے مگر اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس عید پر 11 اپریل 2024 کو گانا ریلیز کرنے کا صحیح وقت ہے۔

انہوں نے اپنے نئے گانے کے حوالے سے امید ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خیال میں ہر کوئی زندگی کے کسی نہ کسی موڑ پر اس گانے سے جڑ سکتا ہے، امید ہے کہ آپ لوگوں کو یہ پسند آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں