سونیا حسین

دنیا میں مکھی جیسی صفت والی خواتین موجود ہیں، سونیا حسین

کراچی (گلف آن لائن) معروف اداکارہ سونیا حسین نے سینیئر اداکار عدنان صدیقی کے مکھیوں اور خواتین سے متعلق بیان پران کی تائید کی ہے۔

اپنے اس بیان کے بعد سے عدنان صدیقی کو جہاں کڑی تنقید کا سامنا ہے تو وہیں سونیا حسین نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ مجھے آپ کے لیے اس تنازع کو آسان بنانے کا موقع دیں، دراصل مکھیوں جیسی صفت رکھنے والی خواتین یقینی طور پر دنیا میں موجود ہیں، یہ وہی خواتین ہیں جو اپنی حرکتوں کی وجہ سے اپنی قدر نہیں کرواتیں۔

اداکارہ نے کہا کہ حقیقی عورت کا دل جیتنا آسان نہیں ہوتا، یہ کسی بھی پلے بوائے یا محبت کی جھوٹی باتیں کرنے والے مرد کے بس کی بات نہیں بلکہ ایک حقیقی مرد ہی جانتا ہے کہ اس نے کس طرح عورت کے دل میں اپنی جگہ بنانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خواتین ایک میل دور سے بھی دھوکہ دینے والے مردوں کو پہچان سکتی ہیں لہذا حقیقی عورت کے سامنے اپنی جعلی سازی اور دھوکہ دہی سے گریز کریں۔

سونیا حسین نے مردوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ اس خود غرض دنیا میں بادشاہ بنیں کیونکہ یہاں واقعی حقیقی مردوں کی کمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں