وزیراعظم شہباز شریف

نوشکی میں دہشتگردی کرنیوالے مجرموں ،سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی’ شہباز شریف

لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ پر بس مسافروں کے اغوا ء کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مقتولین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مقتولین کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کی بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی اس واقعے کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی،دہشتگردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں