حنا رضوی جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کو تیار

لاہور (گلف آن لائن) اداکارہ حنا رضوی کی رسم مایوں کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ گزشتہ رات حنا رضوی کی مایوں کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا رضوی نے اپنی مایوں کی خوبصورت تصاویر مداحوں کی خدمت میں شیئر کیا ۔اداکارہ کی رسم مایوں کی تقریب میں خاندان کے افراد سمیت نامور شخصیات بھی مدعو تھے جنہوں نے حنا رضوی کے اہم دن کو مزید رونق بخشی۔

گھر میں منعقدہ اس چھوٹی سی تقریب میں حنا رضوی کی بہن و اداکارہ سنگیتا سمیت دیگر مہمانوں نے مایوں کی رسم ادا کی جس کی جھلکیاں حنا رضوی نے ویڈیو کی صورت میں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔حنا رضوی نے اپنی دلکش پوسٹ کے کیپشن میں شوہر عمار احمد سے محبت کا اظہار بھی کیا اور لکھا کہ،شادی خانہ آبادی۔ واضح رہے حنا اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا اور اداکارہ کویتاکی بہن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں