نیشنل ایکشن پلان

نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس، چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ

اسلام آباد (نمائندہ‌ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان بھرمیں پولیس کو جدید ٹیکنالوجی دینے پر بھی بریفنگ دی گئی۔

نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کے اجلاس میں پولیس کو نئی ٹیکنالوجی فراہم کرنے پر تفصیلی مشاورت اور غور و فکر کیا گیا۔ بعد ازاں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے تمام انسپکٹر جنرلز نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ بھی فراہم کی۔ اجلاس میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں