محسن نقوی

پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی آپشن پر بات ہوگی، محسن نقوی

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کسی آپشن پر بات ہوگی۔

میڈیا سے با ت چیت کے دور ان ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کا آپشن آیا تو دیکھیں گے، چیمپئنز ٹرافی تک پاکستان ٹیم بہت مصروف ہے، پہلے بھارتی ٹیم پاکستان آئے پھر کوئی آپشن دیکھیں گے۔

انہوںنے کہاکہ ہیڈکوچز کا اعلان چند دنوں میں ہوجائیگا، نائب کپتان کے لیے سلیکٹرز مشورہ کر رہے ہیں، میرے خیال میں فیصلہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں