نتاشا علی

فلم بناﺅں گی تو حارث رﺅف ہیرو، بابر اعظم ناکام بھائی ہوں گے، نتاشا علی

کراچی (نمائندہ خصوصی) اداکارہ نتاشا علی نے کہا ہے کہ اگر وہ فلم بنائیں گی تو ہیرو حارث رﺅف اور ناکام بھائی بابر اعظم ہوں گے۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پرورگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا۔

میزبان نے اداکارہ کو اسکرین پر قومی ٹیم کے کرکٹرز کی تصاویر دکھائیں اور سوال پوچھا کہ اگر آپ فلم بنائی گی جس میں مرکزی کردار آپ ادا کررہی ہیں لیکن ہیرو، ناکام بھائی اور ولن کون ہوگا؟جس پر نتاشا علی نے کہا کہ حارث رﺅف ہیرو ہوں گے اور ولن محمد رضوان ہوں گے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ناکام بھائی بابر اعظم ہوں گے۔اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم میں باپ کا کردار افتخار احمد ادا کریں گے اور مزاحیہ کردار شاہین آفریدی ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں