کراچی (نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہا کہاآج ہمارے دو پٹیشن سندھ ہائی کورٹ میں لگے ہوئے تھے ایک پٹیشن جلسہ کی تھی ہمیں جلسہ کی اجازت نہیں دی گئی دوسری کارکنوں کی بلا جواز گرفتاری اور حراسمنٹ کی تھی۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی ہمارے جلسے سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں وہ کہہ رہے ہیں تحریک انصاف والوں کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا پیپلزپارٹی سندھ میں جمہوری حکومت کہلاتی ہے لیکن ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت تک نہیں دی جارہی ہے۔ اگر ہم پر امن طریقے سے جھنڈا لیکر نکلتے ہیں تو گرفتار ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا جس کی مثال ٹنڈو محمد خان میں ہم گئے تو وہاں پولیس شیل لیکر گھر میں گھسی تھی۔ انہوں نے کہا سندھ میں جمہوری حکومت ہرگز نہیں ہے انہوں نے کہا جلسہ کی اجازت نہ دینے پر ہم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس پر آئی جی سندھ نے عدالت میں جواب جمع نہیں کرایا ہے، ہمیں سیاسی جلسوں کی اجازت نہیں دی جاتی ہے سندھ میں بلاول زرداری کی حکومت بھٹو کی پیروکار نہیں بلکہ ضیئاالحق کی باقیات ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کا عوام تبدیلی چاہتا ہیہم حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جس سے سندھ کے عوام کا مقدر تبدیل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا جشن آزادی کے حوالے سے ہمارے آج سے شیڈیول کے مطابق پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭