امریکہ

اسرائیل لبنان کی سرحد پر محدود کارروائیاں کررہا ہے،امریکہ

واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)امریکہ نے کہا ہے کہ اسرائیل لبنان کی سرحد پر محدود کارروائیاں کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ اسرائیل نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ لبنان کی سرحد کے قریب محدود کارروائیوں میں حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے لبنان پر بدترین فضائی بمباری جاری ہے جس سے سیکڑوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سمیت اعلی قیادت بھی شہید ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں