اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کشتی الٹنے کے افسوس ناک واقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے باعث کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ مافیا غریب عوام کو جھوٹیخواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔
انہوں نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعے کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ ایسے افراد کی شناخت کر کے سخت سزائیں دی جائیں، مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔



