رائے ونڈ (نمائندہ خصوصی)حکومت کی جانب سے دالوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات عوام تک نہ پہنچ سکے،دکانداروں پرانے ریٹ وصول کررہے ہیں ،گاہکوں کا شکوہ ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مہنگائی میں نمایاں کمی کے اقدامات کے تحت دالوں اور گھی کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے لیکن چند ذخیرہ اندوز اور گرانفروشوں نے ریٹس میں ابھی تک کمی نہیں کی .
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق دال چنا کی قیمت 280،دال مسور 260،دال ماش دھلی اول درجہ460روپے ،دال مونگ 385،کالا چنا موٹا 290روپے ،سفید چنا موٹا درجہ اول ،310روپے جاری کئے گئے ہیں لیکن گاہکوں کے مطابق انہیں تمام دالیں 50سے 100روپے اضافی قیمت پر مل رہی ہیں.
دکاندار پرانا سٹاک ہونے کا کہہ ہے منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نئے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق دالوں کی فروخت یقینی بنائی جائے تاکہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کے خلاف کئے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں ۔



