صدراشرف بھٹی

آل پاکستان انجمن تاجران کی تجاوزات کیخلاف جاری آپریشن کی حمایت

لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے اپنے وعدے کو بھی پورا کرے ، کئی سالوں سے پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے پارکنگ پلازوں کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ ہم ہرگز کسی کے روزگا ر کے خلاف نہیں لیکن تجاوزات قائم کر کے ٹریفک کی روانی کو متاثر اور دوسروںکے کاروبار میں خلل ڈالنے کے عمل کی کسی صورت ستائش نہیں کی جا سکتی ۔ حکومت تجاوزات کے مکمل خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرے جس کے تحت جہاں سے تجاوزات ختم کرائی جائیں وہاں کسی صورت دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائیں۔

انہوں نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اسی صورت ممکن ہے کہ حکومت تجاوزات قائم کرنے والوں کو اپنی گارنٹی پر کاروبار کیلئے دکانیں لے کر دے اور ایک خاص مدت تک ان کے ساتھ کرائے اور دیگر اخراجات کا بوجھ برداشت کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صوبے کی ترقی کے لئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی جائے اور ان کے دیرینہ مطالبات کو سنا جائے ۔ حکومت انار کلی سمیت دیگر مقامات پر پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے وعدے کو پورا کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں