ڈونلڈ ٹرمپ

شہزادہ ہیری کو ملک بدر کرنے کا ارادہ نہیں،ٹرمپ

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی صدر ٹرمپ نے برطانوی شہزادہ ہیری کو ملک سے ڈی پورٹ کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے امریکی اخبار کو بتایا میں ایسا نہیں کرنا چاہتا ، میں اسے اکیلا چھوڑ دوں گا۔ اسے اپنی بیوی کے ساتھ کافی مسائل ہیں۔

وہ خوفناک ہے چونکہ صدر ٹرمپ کے پاس دستاویزات جاری کرنے کے لیے وفاقی ایجنسیوں کو احکامات جاری کرنے کا اختیار ہے تو اس لیے انہیں ہیریٹیج فائونڈیشن سے منسلک مارگریٹ تھیچر فریڈم سینٹر کے ڈائریکٹر نیل گارڈنر نے ایسا کرنے کی ترغیب دی تھی۔

ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر درخواست میں جھوٹ بولا گیا ہے تو وہ شہزادہ ہیری کو ملک بدر کرنے پر غور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں