بنگلادیش

بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں

نئی دہلی (نمائندہ خصوصی)بھارت اور بنگلادیش نے ایک دوسرے پر تجارتی پابندیاں عائد کردیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت نے بنگلادیش کیلیے ٹرانزٹ سہولت روک دی، اس سہولت سے بنگلادیش اپنی برآمدات بھارتی بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے تیسرے ممالک تک پہنچاتا تھا۔

بھارت نے بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں پر رش کو ٹرانزٹ سہولت روکنے کی وجہ بتایا ہے۔بھارتی اقدام کے جواب میں بنگلادیش نے بھارت سے روڈ کے ذریعے سوتی دھاگے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے تاکہ سستے درآمدی دھاگے سے مقامی صنعتوں کو تحفظ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں