عطا اللہ تارڑ

بھارت نے پاکستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نہیں، عام شہریوں کو نشانہ بنایا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں دہشتگردوں کے کیمپوں کو نہیں بلکہ عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایک انٹرویومیں انھوں نے کہا کہ یہ سویلین علاقے ہیں، وہاں دہشتگردوں کے کوئی کیمپ نہیں،ہم صحافیوں کو لے کر وہاں جا بھی رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے پاس حق دفاع ہے۔ پاکستانی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہم انڈین جارحیت کا جواب دے رہے ہیں، آپریشنل تفصیلات شیئر نہیں کی جاسکتیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہم نے پہلگام حملے پر غیر جانبدار تحقیقات میں شرکت کی پیشکش کی تھی۔ لیکن انڈیا کے پاس کوئی حق نہیں تھا کہ پاکستان میں معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں