مریم نوازشریف

28مئی کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے’مریم نوازشریف،بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

لاہور ( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بھارتی بزدلانہ حملے کا پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔

مئی میں دشمن نے حملہ کیا، 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔ پاکستان کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔

پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام سٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوبھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں