کامران ٹیسوری

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی رکن صوبائی اسمبلی محمد دانیال کے والد کی نمازہ جنازہ میں شرکت

کراچی ( نمائندہ خصوصی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے رکن صوبائی اسمبلی محمد دانیال کے والد کے نمازہ جنازہ میں شرکت کی ۔

انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ گورنرسندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجا ت کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

گورنر سندھ نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں