اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز صوبے میں دہشتگردوں کےخلاف مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ۔
وزارت داخلہ سے ہفتے کو جاری بیان میں محسن نقوی نے مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آپریشن العزم میں اب تک 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں قابل ستائش ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی



