سردار ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے 5 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مثر کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، قوم کو اپنی بہادر سکیورٹی فورسز پر فخر ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، دہشتگردی کیمکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں