لاہور (نمائندہ خصوصی)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9مئی جلائو گھیرائو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمی خانم سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو بھی دلائل کے لیے طلب کرلیا۔
عدالت نے علیمہ خان، عظمی خانم اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6نومبر تک ملتوی کردی۔دورانِ سماعت سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور فواد چوہدری، مسرت چیمہ سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف 9مئی کے دوران جناح ہائوس، عسکری ٹاور اور مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے سمیت دیگر واقعات سے متعلق مقدمات درج ہیں۔



