کراچی /اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواستیں خارج کردی ہیں۔
عدالت نے ایم کیو ایم کی جانب سے عدالتی ریمارکس حذف کرنے کیلئے دائر درخواست بھی مسترد کردی۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔سماعت کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سندھ سلیم اختر عدالت میں پیش ہوئے اور درخواستوں کے حق میں دلائل دیے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی درخواستیں خارج کردیں، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے عدالتی ریمارکس حذف کرنے کیلئے دائر درخواست بھی خارج کردی گئی۔



