چنیوٹ (نمائندہ خصوصی)کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ 1973 کا آئین مقدس آئین ہے،مولانا فضل الرحمن ہمارے لیے باپ کی جگہ ہیں، آپ نے پارلیمنٹ میں دفاع ختم نبوت اور آئین کے تحفظ کے لیے مولانا فضل الرحمن کے علاوہ کس کو بھیجا ہے؟۔چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے پارلیمنٹ میں دفاع ختم نبوت اور آئین کے تحفظ کے لیے مولانا فضل الرحمن کے علاوہ کس کو بھیجا ہے؟ پچھلے دنوں ایک عورت نے حضرت مولانا پر کوئی بات کردی، میں ایبٹ آباد میں تھا، میں نے کہا مولانا ہمارے لیے باپ کی جگہ ہیں۔
انہوںنے کہاکہ جب ہم کہتے ہیں کہ نیت کی اس نماز کی، حاضر پیچھے امام کے، تو امام باپ ہوتا ہے ، میں نے کہا ہم مولانا کے لیے اسعد کی طرح ہیں، ان کے بیٹے اسد کی جگہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ رات کو مجھے ایک ملعونہ کا میسج آیا کہ تمہارے شناختی کارڈ پر تو لکھا ہوا ہے محمد صفدر ولد محمد اسحاق تو مولانا فضل الرحمن کہاں سے آ گیا؟ میں نے کہا کہ تم کسی دارالعلوم میں پڑھتی تو تمہارا جسم تمہاری مرضی نہ ہوتی۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ تمہیں کوئی بتاتا کہ جو تمہیں جنم دے جس نے بیٹی دی اور جس نے تعلیم دی، وہ تینوں روز محشر ایک تخت پر بیٹھے ہوں گے، تینوں تمہارے والد کی طرح ہیں۔



